وقف اراضیات کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ

   

چیرمین عظمت اللہ حسینی سے ضلع بھونگیر سابق وقف کمیٹی رکن محمد شریف کی نمائندگی

بھونگیر /21 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر ضلع سابق وقف کمیٹی رکن محمد شریف نے آج حیدرآباد میں ریاستی وقف بورڈ چیئرمین عظمت اللہ حسینی سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع میں وقف ارضیات کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک تحریری یاداشت پیش کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ضلع یادادری بھونگیر کے مختلف علاقوں میں تقریبا2180 ایکر قیمتی وقف ارضیات موجود ہے۔جس پر غیر مجاز قبضہ جاری ہے۔ان قیمتی ارضیات کا تحفظ ضروری ہے کیونکہ وقف ارضیات کے تحفظ کے ذریعہ مسلمانوں کو قبرستان اور عیدگاہ اور دیگر ضروریات کیلئے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں وقف ارضیات کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔دیہی علاقوں میں سیاسی قائدین اپنے سیاسی اثرو رسوخ کے ذریعہ قیمتی ارضیات کو غیر مجاز طور پر قبضہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر خرید وفروخت جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں چند افراد خود ساختہ وقف پروٹیکشن کمیٹی کے نام پر پیسہ وصول کررہے ان افراد پر سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھونگیر شہر میں وقف پروٹیکشن کمیٹی کے نام پر تین افراد وقف ارضیات پر جاری تعمیری کاموں کو رکواکر پیسہ وصول کررہے ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں وقف ارضیات کے تحفظ کے نام پر وقف ارضیات پر قابضین افراد کو ہراساں کرتے ہوئے ان کے پاس لاکھوں روپئے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں ان خود ساختہ وقف پروٹیکشن کمیٹیوں پر کڑی نظر رکھی جائے کیونکہ روز بہ روز ان خود ساختہ وقف پروٹیکشن کمیٹی کا ظلم بڑھتا جارہا ہے اوریہ افراد معصوم افرادکو ہراساں کرتے ہوئے پریشان کررہے ہیں۔انہوں نے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد پر سخت کاروائی کی جائے اور ضلع میں وقف ارضیات کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ مقامی ریونیو عہدیداروں کے ساتھ ملکر وقف ارضیات کا مکمل سروے کرے تاکہ ضلع میں موجود وقف ارضیات کا تحفظ ہوسکے کیونکہ وقف ارضیات کے عدم تحفظ کی وجہہ سے اور وقف بورڈ کی لاپرواہی کی وجہ سے ان خود ساختہ وقف پروٹیکشن کمیٹیوں کی ہراسانیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔