وقف بورڈ سے بیواؤں کیلئے 19 لاکھ 73 ہزار روپئے کی اجرائی

   

Ferty9 Clinic

عدالت کی جانب سے گزارے کی رقم کا تعین، صدرنشین محمد سلیم کا بیان
حیدرآباد۔14 ۔ اگست (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم نے 329 بیوہ خواتین میں گزارے کی رقم کے طور پر 19 لاکھ 73 ہزار روپئے جاری کئے ۔ عدالت کی جانب سے مقرر کردہ مینٹننس کی یہ رقم وقف بورڈ جاری کرتا ہے۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے کہا کہ مختلف عدالتوں میں بیوہ خواتین کو گزارے کے سلسلہ میں رقم مختص کی ہیں اور وقف بورڈ پابندی سے یہ رقم جاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کی آمدنی سے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر کی زیر قیادت ٹی آر ایس حکومت نے گزشتہ 6 برسوں میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود میں کئی منفرد اسکیمات کا اضافہ کیا ۔ بجٹ اور اسکیمات کے اعتبار سے تلنگانہ ریاست اقلیتوں کی فلاح و بہبود میں نمبر ون ہے۔ محمد سلیم نے کہا کہ وہ بورڈ کی آمدنی میں اضافہ کے ذریعہ تعلیمی اور معاشی ترقی کے اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں میں بورڈ کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل وقف کونسل کے اشتراک سے وقف بورڈ تعلیمی اداروں کے قیام کا منصوبہ رکھتا ہے اور اس سلسلہ میں تجاویز مرکزی حکومت کو روانہ کی جائیں گی۔ محمد سلیم نے کہا کہ ائمہ اور مؤذنین کے ماہانہ اعزازیہ سے متعلق بقایہ جات جلد جاری کئے جائیں گے ۔