وقف ترمیمی بل کے لئے تشکیل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے صدرنشین کا عنقریب حیدرآباد دورہ

   

راست طور پر تجاویز پیش کرنے دانشواران قوم سے عتیق صدیقی خرم کی اپیل
حیدرآباد ۔ 7/ ستمبر ( پریس نوٹ) ۔ وقف ترمیمی بل 2024 کے مسودہ قانون کی مختلف گوشوں بالخصوص مسلمانوں کی جانب سے پر زور مخالفت کی جارہی ہے جس کے پیش نظر مرکز کی این ڈے اے حکومت نے بی جے پی کے رکن پارلیمان جگدمبیکا پال کی صدارت میں ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی قائم کی ہے اس کمیٹی میں لوک سبھا سے 21اور راجیہ سبھا سے 10 اراکین کو منتخب کیا گیا ہے۔کمیٹی نے کل اعلان کیا تھا کہ جو اصحاب مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کوتجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں وہ پارلیمنٹ ہاوز نئی دہلی اپنی یاداشت روآنہ کریں تاہم اس امر کو مزید سہولت بخش بنانے کے لئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے پرمننٹ انوائٹی عتیق صدیقی خرم نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے صدرنشین سے ملاقات کی اور انہیں حیدرآباد آنے کی دعوت دی تاکہ راست طور پر کمیٹی یاداشتیں وصول کرسکے۔صدرنشین جگدمبیکا پال نے ان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے بہت جلد حیدرآباد پہنچ کر درخواستیں، تجاویز اور یاداشتیں قبول کرنے کا تیقن دیا ہے۔ عتیق صدیقی خرم نے دانشوران ملت سے۔خواہش کی ہے کہ وہ سہولت سے استفادہ کریں۔