وقف ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی پروگراموں کو قطعیت

   

نظام آباد میں مسلم جے اے سی کا اجلاس، علماء و قائدین کی شرکت، ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل
نظام آباد۔ 4؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ مسلم جے اے سی کا اجلاس کل شام شہر نظام آباد کے لمرا گارڈن فنکشن ہال میں زیر صدارت مولانا احمد عبدالعظیم کنوینر جے اے سی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جے اے سی کے کنونیر احمد عبدالعظیم، کو کنونیر مولانا کریم الدین کمال، مولانا حیدر قاسمی ،مولانا سید سمیع اللہ قاسمی صدر ضلع جمعیت العلماء نظام آباد ،مولانا اسد امام و خطیب مسجد اسٹیشن، سابق ریڈ کو چیئرمین ایس اے علیم، سابق کارپوریٹر محمد عبدالقدوس، محمد مجاہد خان، محمد مصباح الدین، جمعیت اہلحدیث کے محمد وجہہ اللہ جماعت اسلامی کے ایم این بیگ زاہد، محمد انور خان ، ایم پی جے کے شیخ حسین، سابق صدر عید گاہ کمیٹی محمد افضل، صدر بیت المال سید یحییٰ ظفر،محمد اسماعیل عارفی صدر حج کمیٹی، محمد نصیر الدین سکریٹری حج سوسائٹی، محمد معز سابق معاون رکن ضلع پریشد، محمد ضیاء، محمد سمیر احمد، مجاہد مصطفی بیگ کانگریس قائدین، محمد فیاض الدین صدر مجلس اتحاد المسلمین ،محمد شکیل احمد فاضل صدر ٹاؤن مجلس اتحاد المسلمین کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نظام آباد احمد عبدالعظیم نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اپنے پسندیدہ بندوں کو آزماتا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی کئی آزمائش آئی ہے۔ جے اے سی کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکاء کی حاضری اس بات کی گواہی ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں اتحاد کے ساتھ یہاں پر جمع کیا ہے۔ ہم اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دئیے گئے پروگراموں کو روبہ عمل لانے کے لیے آگے بڑھیں۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے احکامات کے مطابق نظام آباد میں بھی بڑے پیمانے پر متحدہ طور پر جے اے سی کی جانب سے پروگراموں کو انجام دینے کا ارادہ ظاہر کیا اور راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں تمام طبقہ سے تعلق رکھنے والے دانشوران بالخصوص برادران وطن جو سیکولر ذہنیت کے حامل ہیں ۔انہیں مدعو کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر اس سیاہ قانون کے بارے میں واقف کروانے کا ارادہ ظاہر کیا ۔اس کے علاوہ خواتین کے پروگرام کو بھی بڑے پیمانے پر انجام دینے کا ارادہ ظاہر کیا ۔اس موقع پر کوکنوینر مولانا کریم الدین کمال نے اپنی تقریر میں کہا کہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب احتجاجی پروگرام کو قطعیت دیا گیا ہے اور اسی کے تحت نظام آباد میں نوجوانوں نے بڑے پیمانے پر ابتدا میں کام کیا ہے اور اب مسلم پرسنل لاء بورڈ کے احکامات کے مطابق تمام پروگراموں کو انجام دینے کا اور اس کے لیے تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مل کر اس کام کو انجام دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر مولانا حیدر خاسمی، محمد نصیر الدین سکریٹری حج سوسائٹی، ایس اے علیم سابق ریڈ کو چیئرمین تلنگانہ، محمد عبدالقدوس سابق کارپوریٹر ، سید یحیی ظفر صدر بیت المال نظام آباد، محمد افضل سابق صدر عیدگاہ کمیٹی محمد وجیہ اللہ جمعیت اہل حدیث ،ایم این بیگ زاہد، محمد انور خان ، فہیم قریشی قائد بی آرایس کے علاوہ دیگر نے فاضی محمد مجتبیٰ علی نے بھی مخاطب کیا۔ اس اجلاس میں صدر عیدگاہ کمیٹی محمد عبدالرحمان بازار ہ ،قائد ٹی آر ایس حلیم قمر، مجاہد خان ، محمد مصباح الدین سابق کارپوریٹرس، محمد خلیل، عبود بن حمدان ، وجہہ اللہ ، محمد سمیع الدین، محمد کیف کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے پروگراموں کو انجام دینے کے لیے ذیلی کمیٹیوں کو بھی تشکیل دی گئی۔