حیدرآباد۔7 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمود علی نے وقف جائیدادوں پر سی بی سی آئی ڈی تحقیقات کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر مسلمانوں اور اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے سنجیدہ ہیں۔ سی آئی ڈی تحقیقات سے وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضوں اور خرید و فروخت کی حقیقت منظر عام پر آئیگی ۔ عوام کو معلوم ہوجائے گا کہ تلنگانہ حکومت کے دور میں اوقافی جائیدادوں پر ناجائز قبضے نہیں ہوئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تحقیقات میں ناجائز قبضوں کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور وقف اراضی کو بورڈ کے حوالے کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر نے اراضیات کا سروے کرانے کا وعدہ کیا تاکہ سرکاری ، وقف ، جنگلاتی ، انڈومنٹ اور دیگر اراضیات کا ریکارڈ محفوظ کیا جاسکے۔ ر