وقف جائیدادوں کا 100 فیصد ڈیجیٹل ریکارڈ مکمل

   

کوچی ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیراقلیتی امورمختار عباس نقوی نے جمعہ کو کہا کہ اہم اقدام کے طور پر ملک کی تمام اوقافی جائیدادوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنادیا گیا ہے۔ مختار عباس نقوی نے جنوبی ریاستوں کی وقف کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈیجٹائزیشن اور جیو میاپنگ نے متعدد مرتبہ وقف جائیدادوں کی نشاندہی کو یقینی بنایا ہے اور اب یہ جائیدادیں وقف ریکارڈ کا حصہ بن گئی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے کئی اوقافی جائیدادیں سرکاری ریکارڈ سے غائب تھیں۔ مودی حکومت کی طرف سے جنگی خطوط پر شروع کردہ ڈیجٹائزیشن پراجکٹ کے نتیجہ میں اوقافی جائیدادوں کی مناسب دیکھ بھال ممکن ہوسکی ہے۔