وقف مافیا بے نقاب ہوگا، صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم

   

حیدرآباد۔7 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم نے اوقافی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کی سی بی سی آئی ڈی تحقیقات کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ حکومت اوقافی جائیدادوں کے تحفظ میں سنجیدہ ہے جس کا واضح ثبوت تحقیقات کا اعلان ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد سلیم نے چیف منسٹر کے اعلان کا خیرمقدم کرکے محمد سلیم نے کہا کہ فوری تحقیقات کا آغاز کیا جائے تاکہ اوقافی جائیدادوں پر قابض افراد کی نشاندہی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مجاز قبضوں کے معاملہ میں لینڈ مافیا ملوث ہے جس کی سرپرستی بااثر افراد کی جانب سے کی جاتی ہے۔ تحقیقات سے مافیا بے نقاب ہوگا ۔ ر