ابوظہبی ۔4 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ابوظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زائد النہیان نے ایک لڑکی کے مکان کا صرف اس لئے دورہ کیا کہ ایک تقریب کے دوران وہ اُس لڑکی سے مصافحہ نہیں کرسکے تھے ۔ یہ لڑکی ان لڑکیوں میں شامل تھی جنہیں تقریب میں ولیعہد کا خیرمقدم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔ اس موقع پر ولیعہد نے کہا کہ اس وقت لڑکی کوشاید برا لگا ہوگا اور میں بھی اس کی دلجوئی کیلئے مصافحہ نہیں کرسکا لیکن اب اس کے مکان پہنچ کر عائشہ اور اس کے والدین سے بھی ملاقات کرتے ہوئے مجھے بیحد خوشی محسوس ہورہی ہے ۔