میٹ مونگانموئی ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف کل یہاں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ونڈے مقابلہ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے خیمہ میں خوشخبری یہ ہیکہ اس کے کپتان کین ولیمسن فٹنس ٹسٹ کامیاب کرنے کے بعد واپسی کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹیم میں اسپنر ایش سودھی کے علاوہ فاسٹ بولر بلیر ٹکنر کو شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم جس نے پہلے ہی ابتدائی دو مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز پر 2-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے اور اب آخری مقابلہ میں بھی کامیابی کیلئے ٹیم نے بولنگ شعبہ کو مضبوط کرنے کیلئے ایش سودھی اور ٹکنر کو شامل کیا ہے۔ یہ دونوں ہی کھلاڑی ہندوستان اے کے خلاف لنکوان میں کھیلے گئے غیر سرکاری ٹسٹ مقابلہ میں میزبان ٹیم کا حصہ تھے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے متعدد کھلاڑیوں کا زخمی ہونا مسائل کا شکار ہے کیونکہ اس کے فاسٹ بولر ٹم ساوتھی اور مچل سینٹنر پیٹ کی تکلیف کے باعث جبکہ اسکاٹ وبائی بخار سے متاثر ہیں۔ ہندوستانی ٹیم جسے ابتدائی دو مقابلوں میں شکست کے بعد سیریز گنوانا پڑا ہے اب وہ کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلہ میں کامیابی کے ذریعہ 3-0 کی شکست سے ان کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرے گی۔ ہندوستان کی لئے سری یاس ایئر کا شاندار فام مثبت پہلو ہے تو دوسری جانب اس کے صف اول کے بولر جسپریت بمرا کا وکٹیں نہ لینے کا سلسلہ تشویش کا باعث ہے۔
