لندن : عالمی نمبر ون نوواک یوکوویچ اپنے ولندیزی حریف کھلاڑی ٹم وان رٹ ہوون کو 1 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے ہرا کر ومبلڈن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ لندن میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ کے 7 ویں روز کے مقابلے ختم ہوئے۔ مردوں کے عالمی نمبر ون یوکوویچ نے دنیا کے 104 ویں نمبر کے کھلاڑی ٹم وان ریٹ ہوون کو 1 کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرا دیا۔