ون نیشن، ون راشن کارڈ کیلئے 1 سال کی مہلت

   

نئی دہلی ، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کو 30 جون 2020ء تک ایک سال کا وقت دیا ہے کہ ’ون نیشن، ون راشن کارڈ‘ سسٹم کو متعارف کرائیں، جس کے تحت استفادہ کنندگان ملک کے کوئی بھی حصہ میں راشن شاپس سے رعایتی قیمت پر غذائی اجناس خرید سکتے ہیں۔ وزیر خوراک رام ولاس پاسوان نے کہا کہ پہلے ہی 10 ریاستیں بشمول آندھرا پردیش و تلنگانہ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم کا دیگر جگہ پر بھی اطلاق یقینی بنارہے ہیں۔