ریاض (کے این واصف): وندے بھارت مشن کے پانچویں مرحلہ کے تحت مزید 9 پروازوں کا اعلان کیا گیا۔ نئے شیڈول میں اس بار سب سے زیادہ پروازیں حیدرآباد کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ نئی فہرست کے تحت اعلان کردہ یہ پروازیں 8 اگسٹ سے 14 اگسٹ کے درمیان چلیں گی۔ پروازوں کی تفصیلات اس طرح ہیں جس کا اعلان سفارت خانہ ہند ریاض کے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔ دمام سے حیدرآباد دو پروازیں، ریاض سے بنگلور ایک پرواز، جدہ سے دہلی ایک پرواز، ریاض حیدرآباد دو پروازیں، جدہ سے دہلی ہوتے ہوئے گیا (بہار) کیلئے ایک پرواز اور جدہ سے دہلی ہوتے ہوئے امرتسر کیلئے ایک پرواز۔ ایمبیسی ذرائع نے ایک بار پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ وندے بھارت مشن کے تحت سفر کرنے والے مسافروں کیلئے لازمی ہے کہ وہ سفارت ہند ریاض یا انڈین قونصلیٹ جدہ میں Re-Patriation Form بذریعہ نیٹ لازمی طور پر داخل کریں۔ فارم نہ داخل کرنے والے لوگ ان پروازوں سے استفادہ نہیں کرسکیں گے۔
