ونستھلی پورم میں سڑک حادثہ ، طالب علم ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /9 مارچ ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ ارباز رحیم جو میٹوگوڑہ علاقہ کے ساکن اقبال آصف کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا ڈگری سال دوم کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا اس کے ساتھی کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے وجئے واڑہ گیا تھا اور واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔ جہاں تیز رفتار لاری کی زد میں آکر رحیم ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ اس کا ساتھی زخمی بتایا گیا ہے ۔ ارباز رحیم اور اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔ ونستھلی پورم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔