ونڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کی واپسی

   

رائے پور : /3 ڈسمبر (ایجنسیز) جنوبی افریقہ نے اوپنر ایڈن مارکرم کی شاندار سنچری (110) اور مڈل آرڈر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی مدد سے ہندوستان کو آج یہاں دوسرے ونڈے انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 1-1 سے واپسی کی ہے ۔ پہلا ونڈے رانچی میں ہندوستان نے جیتا تھا ۔ انڈیا کے 358/5 کے جواب میں ٹمبا باوورما کی افریقی ٹیم نے چار گیند قبل 362/6 کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔ (ابتدائی خبر اندرونی صفحہ پر)