ونڈے کے اعدادوشمار مایوس کن :سوریا

   

پروویڈنس (گیانا)۔ اب جبکہ ونڈے ورلڈ کپ قریب ہے لہذا ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے جارحانہ کھلاڑی سوریا کمار یادو سے کہا ہے کہ وہ آخری 15۔ 18 اوورز میں کم ازکم 45۔ 50 گیندیں کھیلیں کیونکہ ونڈے میں ان کے اعداد وشمار کافی مایوس کن ہیں۔ اس پر سوریا نے کہا کہ ونڈے میں ریکارڈ مایوس کن ہے اور اسے قبول کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 44 گیندوں پر83 رنزکی برق رفتار اننگز کی مدد سے ہندوستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹوں سے فتح دلانے کے بعد انہوں نے ونڈے ریکارڈ پر بھی بات کی ۔ سوریا کی اننگز نے ہندوستان کو کامیابی دلوانے کیلئے علاوہ پانچ میچوں کی سیریز کو زندہ رکھا۔ سوریا نے کہا کہ 50 اوور کے کھیل میرے نمبر بہت خراب ہیں اور اسے قبول کرنے میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔ ایماندار ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ ہرکوئی اسے جانتا ہے، کیونکہ ہم سب ایمانداری کی بات کرتے ہیں۔