ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ پر متنازعہ بیان کے بعد توڑ پھوڑ

   

مرادآباد: 18 مئی (یو این آئی) اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے چیف جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن پروفیسر رام گوپال یادو کے ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے بارے میں دیئے گئے متنازعہ بیان کے بعد سماج دشمن عناصر نے زیر تعمیر پارک میں توڑ پھوڑ کی جس کا سنگ بنیاد صرف تین دن قبل ایس پی لیڈر نے رکھا تھا۔اس معاملے میں بلاری تھانے میں ایم ایل اے حاجی فہیم عرفان کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے چیف جنرل سکریٹری اور ایم پی پروفیسر رام گوپال یادو کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھنے کے صرف تین دن بعد، سماج دشمن عناصر نے پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو اسمرتی اپوان کو نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی۔ توڑ پھوڑ کو پروفیسر یادو کے متنازعہ بیان سے جوڑا جا رہا ہے ۔