ونیزویلا پر مزید پابندی کا اعلان

   

بوگو تا،26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے ونیزویلا کے صدر نکولس مادورو وفادار افسران کے خلاف نئی اقتصادی اور سفارتی پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر مادورو کو اقتدار سے ہٹانے کی کوشش میں امریکہ کے ساتھ اتحاد کرنے والے ایک لاطینی امریکی گروپ‘ لیما گروپ ’ کی بوگوٹا میں ایک اجلاس کے دوران مسٹر پینس نے پیر کو کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حکومت حامی رخ اپنانے کے لئے ونیزویلا کے چار گورنرو ں پر پابندی لگا ئی ہے ۔