نئی دہلی: خواتین سے متعلق قومی کمیشن نے کیرالا میں ایک نوشادی شدہ جوڑے کیخلاف گھریلو تشدد اور پولیس کی بے عملی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور تین دن کے اندر ان سے جواب طلب کیا ہے ۔خواتین کمیشن نے چہارشنبہ کو یہاں کہا کہ کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس کا از خود نوٹس لیا ہے ۔ میڈیا کے مطابق کیرالا کے پراوور میں ایک نوشادی شدہ خاتون کو اس کے شوہر نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ نوبیاہتا جوڑے کا الزام ہے کہ پولیس اس کی شکایت پر غیر فعال رہی۔شرما نے کیرالا پولیس سے اس معاملے میں فوری طور پر تحقیقات کرکے کارروائی کرنے کو کہا ،کارروائی کرنے میں ناکام رہنے والے پولیس افسر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اس کے علاوہ متاثرہ کا مفت علاج کیا جانا چاہئے۔ کمیشن کی چیئرپرسن نے اس سلسلے میں کیرالا پولیس کو اپنی کارروائی کی رپورٹ تین دن کے اندر کمیشن کو بھیجنے کو کہا ہے ۔