لکھنؤ: سماج وادی پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کا نام لئے بغیر بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ سماجی مصلح مہاتما جیوت با پھولے کو نظر انداز اورتوہین کرنے والے ذات وادی عناصر ووٹ کے مفاد کی خاطر آج مہاتما پھولے کی جینتی دکھاوٹی طور پر منانے کو کافی بے تاب ہیں۔ مہاتما جیوتی با پھولے کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مایاوتی نے منگل کو کہا کہ ملک میں سماجی انقلاب کے روح رواں و تعلیم نسواں و آزاد نسواں کی اپنے گھر سے ہی آغاز کر کے اس کے لئے تا عمر سخت جدوجہد کرنے والے مہاتما جیوتی با پھولے کو دکھاوٹی و خودغرضی کے طور پر یاد کرنے کے بجائے ان کے بتائے راستے پر ہی صحیح نیت وپالیسی کے ساتھ چل کر سماج و ملک کا حقیقی فلاح کرنا ہی سب کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں بی ایس پی حکومت کے میعاد کار میں مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی ان کے نام پر سال 1997 میں نئے ضلع، کالج، اور متعدد مقامات پر ان کی مورتی قائم کر کے ان کو ان کے حق کے مطابق عزت و وقار دینے کا کام یہاں پہلے بار کیا گیا۔