ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کا آج آخری دن

   

حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ امر پالی کاتا نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کا عمل 15 مارچ کو ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹول فری نمبر 1-9-5-0 پر کال کرکے ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کی شمولیت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے رائے دہندگان بیداری پروگرام کے تحت عوام سے یہ اپیل کی۔ اس پروگرام کو آل انڈیا ریڈیو کے نیوز سرویس ڈیویژن کی جانب سے براڈ کاسٹ کیا گیا۔ تقریباً 17 لاکھ افراد نے نئے رائے دہندگان کی حیثیت سے درج کرائے گئے ہیں۔