ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کیلئے خصوصی مہم

   

پتہ کی تبدیلی و دیگر امور سے متعلق بھی رہنمائی و سہولیات، استفادہ کرنے عوام سے کلکٹر کی خواہش

جگتیال /9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ضلع جگتیال کی عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہیکہ ہندوستانی الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق 9 نومبر تا 08ڈسمبرتک خصوصی کیمپوں کے دنوں میں یعنی 26 اور27 نومبر اور 10،11 ڈسمبر 2022 کو فہرست رائے دہندگان کی خصوصی ترمیم کے پروگرام کے تحت یکم/جنوری/2023 تک 18 سال کی عمر کی تکمیل ہونے والے شہریوں کیلئے رائے دہندگان کے طور پر نام کے اندراج کا پروگرام عمل میں لایا جائیگا۔ اہلیت رکھنے والے رائے دہندگان یعنی یکم /جنوری /2023تک 18 سال کی عمر کی تکمیل ہونے والے شہری مقررہ فارم-6 میں متعینہ عمر کے مطابق اور مقامی شناختی کارڈ کے صداقت نامہ کے ساتھ متعلقہ بوتھ لیول آفیسر بی ایل او یا دفتر تحصیلداراے ای آر او یا روینیؤ ڈیویڑنل آفیسر ای آر او کے دفتر میں اپنی درخواست کا ادخال کرتے ہوئے اپنے نام کا فہرست رائے دہندگان میں اندراج کرواسکتے ہیں۔ یا بذریعہ آن لائن www.ceotelangana.nic.in یا www.nvsp.nic.in ویب سائیٹ کا ملاحظہ کرتے ہوئے یا می-سیوا سے رجوع ہوکر درخواست کا ادخال کرتے ہوئے اپنے نام کا فہرست رائے دہندگان میں اندراج کرسکتے ہیں۔نہ صرف یہی بلکہ فارم-7 کے ذریعہ (Deletion, shifting ,Double)وفات پانے والے اورمنتقل شدہ رائے دہندے اور انکے افراد خاندان کی اطلاع کو متعلقہ دفتر تحصیلداراے ای آر او یا ریونیوڈیویژنل آفیسر ای آر او کے دفتر میں دیں۔فارم 8 کے ذریعہ پتہ کی تبدیلی یا نام کی تصحیح سے متعلق اے ای آر او کو مطلع کریں۔ضلع جگتیال سے متعلقہ رائے دہندگان کے مسودہ کی فہرست یعنی بتاریخ 9 نومبر کی تفصیلات تمام مراکز رائے دہی اور Designated locations میں اس طرح ہیں۔حلقہ کورٹلہ-20 میں جملہ 262 رائے دہی کے مراکزمیں مرد 106305 ،خواتین 115457 منجملہ 221762 رائے دہندے ہیں۔جن میں سروس ووٹرس مرد 47،خواتین0 منجملہ 47 رائے دہندے ہیں۔ حلقہ جگتیال-21 میں جملہ 254 رائے دہی کے مراکزمیں مرد 101672 ،خواتین108082 ،دیگر 13منجملہ 209767 رائے دہندے ہیں۔جن میں سروس ووٹرس مرد40،خواتین3 منجملہ 43 رائے دہندے ہیں۔ حلقہ دھرم پوری ( ایس سی) -22 میں جملہ 269 رائے دہی کے مراکزمیں مرد 102799 ،خواتین105917 ،دیگر 2منجملہ 208718 رائے دہندے ہیں۔جن میں سروس ووٹرس مرد131،خواتین0 منجملہ رائے دہندے 131 ہیں۔ اس طرح تینوں اسمبلی حلقوں میں کل ملاکر 785 رائے دہی کے مرکزمیں مرد 310776 ،خواتین 329456 ،دیگر 15 رائے دہندے منجملہ 640247 موجود ہیں۔جبکہ سروس ووٹرس میں مرد218 ،خواتین 03 رائے دہندے موجود ہیں۔منجملہ ضلعی سطح پر 221 سروس ووٹرس موجود ہیں۔