بڑے پیمانے پر شعور بیداری اقدامات پر زور ، اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ الیکشن آفیسر کی ویڈیو کانفرنس
محبوب نگر ۔ یکم اگست سے فوٹو ووٹر آئی ڈی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ اس کیلئے ووٹرس میں شعور بیدار کیا جائے ۔ منگل کے دن حیدرآباد سے ریاست کے تمام اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں ریاستی الیکشن آفیسر وکاس راج نے ہدایت دی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ووٹرس آئی ڈی کو آدھار سے مربوط کرنے کیلئے کسی پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا ۔ یکم اگست سے فارم 6B کے ذریعہ ووٹر آدھار کی تفصیلات جمع کریں ۔ اس کی ذمہ داری یوتھ سطح کے عہدیداروں پر ہے ۔ اسی طرح ووٹر لسٹ میں تحیح کروانے کا بھی موقع ہے ۔ انہوں نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ بڑے پیمانے پر شعور بیداری کے اقدامات کریں ۔ درکار فارمس تیار رکھیں ۔ آن لائن میں بھی مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ نئے ووٹر کارڈ میں اندراج کیلئے رہائشی ثبوت کے طور پر برقی ، گیاس یا نل کا بل پیش کرنا ہوگا ۔ انہوں نے اس پروگرام کیلئے تحصیلداروں کو تربیت دینے اجازت کا مطالبہ کیا اور موجودہ کلکٹریٹ کو سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل میں تبدیل کرنے کے مجوزہ فیصلہ کے پیش نظر ای وی ایم گوداموں کی منتقلی کیلئے پہلے ہی درخواست اجازت کیلئے داخل کردی گئی ہے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر ستیاراما راؤ ، زیڈ پی سی ای او جیوتی ، آر ڈی او انیل کمار ، محبوب نگر اربن تحصیلدار پارتھا سارتھی کلکٹریٹ کے الیکشن ونگ کے سپرنٹنڈنٹ پرکاش ، جعفر و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔