ووٹروں کا ڈیٹا چوری کرنے کا الزام کرناٹک حکومت کو مشکلات

   

بنگلور: کرناٹک کی بی جے پی حکومت پر ووٹرز کے ڈیٹا کی چوری کا الزام ہے۔ جہاں بنگلورو کی ایک این جی او پر ووٹروں کی بیداری کی آڑ میں ووٹروں کا ڈیٹا چوری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد کانگریس نے حکمراں بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ اس این جی او کے حکومت میں آئی ٹی منسٹر اشوت نارائن کے ساتھ تعلقات ہیں، کانگریس نے سی ایم بسواراج بومائی اور بی بی ایم پی کمشنر کے خلاف پولیس کیس درج کرایا ہے۔ درحقیقت جس این جی او نے ووٹر بیداری کی آڑ میں ووٹروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے وہ ملشورم کی ایک این جی او ہے جہاں سے آئی ٹی منسٹر اشوت نارائن بھی ایم ایل اے ہیں۔