ووٹوں کی خاطر گھر گھر جانے والے ٹیکہ کیلئے بھی جائیں

   

مقامی اداروں کے عوامی منتخب نمائندوں کو ہریش راؤ کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 6 جولائی (سیاست نیوز) وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے مقامی اداروں کے عوامی منتخب نمائندوں کو مشورہ دیا کہ وہ گھروں کو پہنچ کر جس طرح عوام کو ووٹ دینے کی ترغیب دیتے ہیں اس طرح کورونا ویکسین کی ترغیب دیں اور 18 سال عمر مکمل کرنے والے تمام شہریوں کو ٹیکہ دلوانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ سدا سیو پیٹ میں ہریش راؤ کی جانب سے مقامی اداروں کے منتخب نمائندوں کو دیئے گئے مشورے کو ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیا گیا جس میں ہریش راؤ نے بتایا کہ کورونا کی تیسری لہر کی پیش قیاسی کے دوران انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا خوف اور شکوک کے کورونا کا ٹیکہ حاصل کرلیں۔ حکومت کی جانب سے 18 سال مکمل کرنے والے تمام شہریوں کو مفت ٹیکہ دینے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے۔ انہوں نے منتخب عوامی نمائندوں کو مشورہ دیا کہ جس طرح انتخابات کے دوران گھر گھر پہنچ کر عوام کو ووٹ دینے کی ترغیب دی جاتی ہے اس طرح ہر وارڈ ممبرکونسلر اور کارپوریٹر اپنے حلقہ کے عوام کو ٹیکہ لینے شعور بیدار کریں اور گھر گھر پہنچ کر انہیں ٹیکہ لینے کا مشورہ دیں۔ ہر گھر میں کوئی ٹیکہ سے محروم نہ رہے۔ اس کی ذمہ داری قبول کریں۔ ووٹ دینے جس طرح موٹر سائیکلوں اور آٹو و دیگر گاڑیوں میں ووٹرس کو پولنگ سنٹر منتقل کیا جاتا ہے اسی طرح عوام کو کورونا ٹیکہ سنٹرس کو منتقل کریں۔ سیاستدانوں اور ماہرین کی جانب سے پھر کورونا کی تیسری لہر کا انتباہ دیا جارہا ہے۔ اگر زیادہ لوگ ٹیکہ لیتے ہیں تو کورونا سے نقصانات میں کمی واقع ہوگی۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کورونا سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے۔ ٹیکہ لیں۔ لازمی طور پر ماسک لگائیں اور سماجی دوری برقرار رکھیں۔ کوئی اگست میں تیسری لہر آنے کی پیش قیاسی کررہے ہیں تو کوئی دسہرہ کو آنے کی پیش قیاسی کررہے ہیں۔ ابھی تک یہ وباء دو مرتبہ آچکی ہے۔ دوبارہ آنے پر ہم ہی پریشان ہوں گے آنے سے قبل سب ٹ