لندن۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انگلش آل راؤنڈرکرس ووکس نے آئی پی ایل سے دستبرداری کیلئے مصروف ترین کرکٹ کیلنڈرکو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی توانائی بحال کر کے انگلش کرکٹ کیریئر کو طول بخشنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ انہیں دہلی کیپٹلز نے ڈیڑھ کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
میکسویل واپسی کیلئے پرعزم
سڈنی۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین آل راؤنڈرگلین میکسویل نے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کیلئے 24 مارچ کو شروع ہونے والے نیوزی لینڈ ٹور پر نگاہیں مرکوز کردی ہیں جس میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔کہنی کی تکلیف میں مبتلا پلیئر نے قبل از وقت صحتیابی کے بعد ہلکی پریکٹس شروع کردی ہے۔