بھونیشور: برہما پورریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین میں دھواں دیکھنے کے بعد ڈبروگڑھ ۔کنیا کماری وویک ایکسپریس کے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جیسے ہی ٹرین درمیان میں رکی، مسافر فوراً ٹرین سے اترگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹرین تقریباً 30 منٹ تک وہاں رکی اور ویگنوں کی معمولی مرمت کے بعد خدمات کو دوبارہ شروع کردی گئی۔بریک بائنڈنگ کی وجہ سے ایکسپریس کی S-10 کوچ میں دھوئیں کا پتہ چلاکیونکہ ایک بوری کوچ کے پہیے میں پھنس گئی تھی ۔ ایک ریلوے اہلکار نے بتایا کہ بوری کو ہٹادیاگیا ہے اور ٹرین 15-30 منٹ تک رکنے کے بعد چلنا شروع ہوگئی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ ٹرین برہما پوراسٹیشن پر دوپہر1.55 بجے پہنچی اور برہما پور سے آر پی ایف کا محافظ مشاہدے کیلئے ٹرین کے ساتھ تھا۔