وڈرا اور کارتی ایک ہی دن ای ڈی آفس پہنچنے والے نامی گرامی افراد

   

نئی دہلی ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں آج زبردست گہماگہمی دیکھی گئی جہاں دو ہائی پروفائل کی حامل شخصیتوں رابرٹ وڈرا اور کارتی چدمبرم نے حاضری دی۔ ان دونوں کے خلاف علحدہ علحدہ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں پوچھ گچھ جاری ہے۔ سب سے پہلے سابق وزیرفینانس پی چدمبرم کے فرزند کارتی تقریباً صبح 11 بجے ای ڈی آفس پہنچے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ کارتی سے آئی مکس میڈیا کیس میں پوچھ گچھ کی گئی۔ ای ڈی نے انسداد غیرقانونی رقومات کی منتقلی قانون کے تحت مئی 2017ء میں فوجداری کیس درج کیا تھا۔ کارتی کے آنے کے تقریباً 25 منٹ بعد رابرٹ وڈرا ای ڈی آفس پہنچے۔