وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی جیل میں شادی

   

لندن : وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی لندن کی بِلمارش جیل میں اپنی منگیتر سٹیلا مورس سے شادی کرلی۔ جہاں ان کو مقدمے کی سماعت کے دوران رکھا گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 50 سالہ اسانج ایسے اقدامات سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں جو انہیں برطانیہ سے نکال کر عراق اور افغانستان کی جنگوں سے متعلق خفیہ فائلوں کی اشاعت پر امریکہ میں مقدمے کا سامنا کرنے سے متعلق ہیں۔پچھلے برس برطانیہ کی سپریم کورٹ نے اسانج کی اپیل مسترد کر دی تھی جس سے طویل عرصے سے جاری یہ قانونی جنگ کوئی نتیجے کے قریب ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔اسانج اور مورس نے نومبر میں منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کو لندن کے جنوبی حصے میں واقع بیلمرش جیل میں شادی کرنے کی اجازت دی گئی تھی، جہاں اسانج کو ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔