کنگسٹن ، 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہنوما وہاری کی پہلی سنچری کی مدد سے انڈیا نے آج یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے روز 416 کا اچھا اسکور کھڑا کرلیا۔ چھ نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے وہاری نے 111 رنز بنائے۔ نویں نمبر پر ایشانت شرما نے 57 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔ گزشتہ روز اوپنر ماینک اگروال (55) اور کپتان ویراٹ کوہلی (76) نے بھی ہاف سنچریاں بنائے تھے۔ جیسن ہولڈر کی میزبان ٹیم کی جوابی اننگز کا آغاز بہت خراب رہا ۔ جسپریت بومرا نے تیزی سے چار وکٹیں لیکر ویسٹ انڈیز کو 13/4 تک گھٹا دیا ہے۔