وہاٹس ایپ پر ناپسندیدہ ، گمنام کال پر وزارت داخلہ سخت، جاری کی ایڈوائزری

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:ہندوستانی موبائل سبسکرائبرس کے پاس بیرون ممالک سے آرہی وہاٹس پر ناپسندیدہ ، گمنام کال پر وزارت داخلہ سخت ہوا ہے ۔ وزارت داخلہ کی انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر ادارہ یعنی 14 سی نے اس نئے ٹرینڈ کو لے کر اہم الرٹ جاری کیا ہے ۔ویڈیو کے ذریعہ جاری کئے گئے اس الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے نمبرات کو فورا بلاک کرنا چاہئے اور رپورٹ کرنا چاہئے ۔ اس کے علاوہ فوران مقامی سائبر کرائم یونٹ کو اس کی اطلاع دینی چاہئے۔