نظام آباد 24 مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ویلج ایڈمنسٹریٹیو آفیسرس کے تقرری کے لیے 25؍ مئی (اتوار) کو منعقد ہونے والے تحریری امتحان کے انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ضلع ایڈیشنل کلکٹر کرن کمار نے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے اپنے چیمبر میں امتحان کے انتظامات کے حوالے سے آفسران کے ساتھ تیاری اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے مختلف محکموں کے افسران سے امتحان کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہ رہے اور امتحان پُرامن ماحول میں خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کی ہدایت دی انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 330 امیدوار ویلیج ایڈمنسٹریٹو آفیسر کے تحریری امتحان میں شرکت کر رہے ہیں ۔اس کے لیے نظام آباد شہر کے گِری راج سرکاری ڈگری کالج میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ امتحان صبح10:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک منعقد ہوگا۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے امتحانی مرکز پر پہنچ جائیں۔ امتحان شروع ہونے کے بعد تاخیر سے آنے والے امیدواروں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس اجلاس میں آر ڈی او راجندر کمار، ضلع ٹرانسپورٹ آفیسر اُما مہیشور راؤ، اے سی پیز راجا وینکٹ ریڈی، وینکٹیشور، کلکٹریٹ اے او پرشانت، تحصیلدار بالراجو، ایچ سیکشن سپرنٹنڈنٹ پون اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔