سرپور ٹاون/13 اکٹوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون میں وی آر اے یونین صدر محمد خیرات علی کی زیر نگرانی گزشتہ 80 دنوں سے جاری وی آر اے کی زنجیریں بھوک ہڑتال آج کامیاب ہونے پر زنجیریں بھوک ہڑتال کا اختتام ہوا۔اور ریاستی حکومت کی جانب سے وی آر اے یونین قائدین کے حق میں بیان آنے پر وی آر اے یونین صدر محمد خیرات علی نے اپنے اراکین کے ساتھ مل کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی بعد ازاں وی آر اے یونین صدر محمد خیرات علی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مقامی تحصیلدار محمد ضمیر حسین سے ملاقات اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی کھلا کے ڈیوٹی پر جائزہ لینے کا مکتوب حوالے کیا۔ اس موقع پر وی آر اے یونین صدر محمد خیرات علی نے کہا کہ گزشتہ 80 دنوں سے جاری زنجیریں بھوک ہڑتال آج کامیاب ہو چکی ہے، اور بہت جلد وی آر اے کے اچھے دن آنے والے ہیں، انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے وی آر اے کے حق میں فیصلہ کرنے پر چیف منسٹرکے سی آر اور چیف سیکریٹری تلنگانہ حکومت سے اظہار تشکر کیا۔