کاغذنگر آر ڈی او آفس پرجاری احتجاج 24 ویں دن میں داخل ، یونین قائدین کا خطاب
کاغذنگر ۔کاغذنگر آر ڈی او آفس کے روبرو آج تمام منڈلو ں کے وی آر اے اور یونین قائدین محمد خیرات علی اور اصغر علی کے زیر نگرانی آر ڈی او آفس کاغذنگر کے روبرو آج وی آر اے یونین اسٹیٹ کی ہدایت کے مطابق آر ڈی او آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کرنے کا ریاست حکومت سے مطالبہ کیا, اس موقع پر وی آر اے یونین قائدین محمد خیرات علی نے کہا کہ ریاستی حکومت وی آر اے کے مسائل کی یکسوئی کر نے میں سوتیلا سلوک اختیار کر رہی ہے، آج وی آر اے کے احتجاجی 24 دن گزرنے کے بعد بھی انصاف نہ کرنے پر تعجب کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ فوری طور پر وی آر اے کے مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کیا، اگر وی آر اے سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر حیرت انگیز نتائج ہونے کا ریاستی حکومت کو انتباہ دیا، اور آنے والے دنوں میں کلکٹر آفس اور ریاستی سطح پر احتجاجی پروگرام میں شدت پیدا کرنے کا ریاستی حکومت کو انتباہ دیا، سی پی ایم, بی جے پی اور سی پی آئی قائدین نے احتجاج کیمپ پہنچ کر وی آر اے یونین سے اظہارِ یگانت اور مدد کا اعلان کیا۔