ویانا : یورپی ملک آسٹریا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری جہادی تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ ویانا میں ہوئے اس حملے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ دو روز قبل مقدونیا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ حملہ آور کو پولیس نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ دریں اثنا پولیس نے اس حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں کم از کم 14 افراد کو عارضی بنیادوں پر گرفتار کر لیا ہے۔ قبل ازیں سکیورٹی حکام نے کسی مزید ممکنہ حملے کے پیش نظر عوام سے گھروں پر اور محتاط رہنے کی اپیل کی تھی۔