ویت نام کے ریستوران میں آتشزدگی، چار ہلاک

   

ہنوئی۔ 7 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ویت نام کے صوبہ وینہ فوک میں ہفتہ کو ایک ریستوران میں آگ لگنے سے کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی اور ایک دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ریستوران میں آگ آج صبح ساڑھے تین بجے لگی اور اس کے بعد اس نے قریبی مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ لگنے کے بعد کچھ لوگ عمارت سے بھاگ کر باہر نکل گئے جبکہ کچھ دیگر جان بچانے کیلئے دوسری منزل سے کود گئے ۔ رواں برس ویت نام میں دھماکے اور آگ لگنے کے 3,454 واقعات پیش آئے جس میں 88 افراد کی موت ہو گئی اور 160 زخمی ہوئے ہیں۔