ویراٹ کوہلی 2027 ورلڈکپ کھیلنے کے خواہاں

   

نئی دہلی : ویراٹ کوہلی نے 15 سیکنڈ میں اپنے مداحوں کو سب سے بڑی خوشی دے دی۔ انہوں نے مداحوں کے ذہنوں اور دلوں کے سب سے بڑے سوال کا جواب دے دیا ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ویراٹ کوہلی نے کیا کیا یا کہا؟ درحقیقت اس کا تعلق ان کی سبکدوشی سے نہیں بلکہ ان کے 2027 ورلڈکپ میں کھیلنے یا نہ کھیلنے سے ہے۔ ویراٹ کوہلی نے اب اس معاملے پر 15سیکنڈ کے اندر جوکہا ہے وہ حیرت انگیز ہے۔چمپئنز ٹرافی کے بعد ویراٹ کوہلی کے مستقبل اور2027 ورلڈکپ تک ان کے کھیلنے کے بارے میں کافی باتیں ہوئیں لیکن اب کوہلی نے اس حوالے سے اپنے ارادے واضح کردیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی15سیکنڈ سے بھی کم کی ویڈیو میں انہوں نے واضح طور پرکہا ہے کہ وہ نہ صرف2027 کا ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں بلکہ اسے جیتنا بھی چاہتے ہیں۔ویراٹ کوہلی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس وقت کوئی اشارہ دے سکتے ہیں کہ ان کا بڑا قدم کیا ہونے والا ہے؟ اس پر ویراٹ کوہلی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرا اگلا بڑا قدم کیا ہوگا؟ لیکن ہو سکتا ہے کہ میں 2027 کا ونڈے ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کروں۔ ویڈیو سے واضح ہے کہ ویراٹ کوہلی فی الحال سبکدوشی کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ اگر وہ ابھی کسی چیز کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو وہ2027 کا ورلڈ کپ کھیلنے اور جیتنے کے بارے میں ہے، فی الحال آئی پی ایل 2025 میں کھیل رہے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح، وہ آرسی بی کا حصہ ہیں۔