ویراٹ کوہلی کے شاندار 186 رنز ، سنچریوں کا قحط ختم

   

احمدآباد : آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری میاچ میں ہندوستان نے اپنی اننگز 571 رنز پر مکمل کی جس میں ویراٹ کوہلی کے شاندار 186 رنز بھی شامل ہیں۔ اس طرح ہندوستان اب آسٹریلیا سے 88 رنز آگے ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک آسٹریلیا کے میتھیو کنیمان بغیر کوئی رن بنائے اور ٹریوس ہیڈ 3 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ہندوستان نے 289 رنز پر 3 وکٹ کے نقصان کھیل کو آگے بڑھایا اور اس طرح آسٹریلیا کے ٹوٹل 480 کو پار کرلیا۔ کوہلی کی گزشتہ زائد از تین سالوں میں یہ پہلی ٹسٹ سنچری تھی۔ شریس ایر بیٹنگ کرنے نہیں آئے۔ اکشر پٹیل نے بھی 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ ویراٹ کوہلی کافی عرصہ سے سنچری نہیں بنا پارہے ہیں اور اس پر مزید ستم ظریفی یہ ہوئی کہ وہ کافی دنوں تک بخار میں مبتلا رہے۔ آج جب وہ اپنی باری کھیلنے کیلئے اسٹیڈیم میں اترے تو سب کو یہی توقع تھی کہ وہ سنچری ضرور بنائیں گے اور ہوا بھی ایسا ہی! ویراٹ کوہلی نے بخار کے باوجود 186 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی حالانکہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں تھے۔ اکشر پٹیل نے بھی ان کا ساتھ دیتے ہوئے آسٹریلیا کو 88 رنز کی لیڈ دی۔