ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

   

سینٹ جانز، 11 جون(اے آئی این ایس)۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں شائی ہوپ اور جان کیمبل کی واپسی ہوئی ہے۔سیریز کا آغاز 25 جون کوہوگا۔ویسٹ انڈیز اسکواڈ راسٹن چیز (کپتان)، جومیل ووریکن (نائب کپتان)، کیولن اینڈرسن، کریگ بریتھویٹ، جان کیمبل، کیسی کارٹی، جسٹن گریوز، شائی ہوپ، ٹیون املاک، الزاری جوزف، شمار جوزف، برینڈن کنگ، جوہان لین، مائیکل لوئس، اینڈرسن فلپ اور جیڈن سیلزپر مشتمل ہے۔