ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ کے خلاف وائیٹ واش شکست

   

باسیٹر ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فاسٹ بولر ڈیوڈ ویلی کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹوئنٹی 20 میں بھی 8 وکٹوں کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے حریف ٹیم کو تین مقابلوں کی سیریز میں 3-0 کی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ میڈیم فاسٹ بولر ویلی نے ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کرتے ہوئے اپنے ٹوئنٹی 20 کیریئر میں شاندار بولنگ کی اور میزبان ٹیم کو 13 اوورس میں 71 رنز تک محدود رکھنے میں کلیدی رول ادا کیا۔ ویلی نے 3 اوورس میں 7 رنز دے تک 4 وکٹیں حاصل کی جس پر انہیں میان آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ ان کے ساتھی آل راونڈر کرس جارڈن کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ جوابی اننگز میں انگلینڈ نے 10.3 اوورس میں دو وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز اسکور کرلئے۔ انگلینڈ کیلئے الیکس ہالیس نے 16 گیندوں میں 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رنز اسکور کئے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین جانی بیرسٹو نے 32 گیندوں میں 37 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔ جیوروٹ 4 اور کپتان یان مرگن 10 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر کریس گیل کے بغیر بیٹنگ کیلئے میدان پر اتری لیکن کپتان جیسن ہولڈر نوجوان کھلاڑی پورن اور پہلا مقابلہ کھیلنے والے کیمبل نے فی کس 11 رنز بنائے اور ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین دوہرے ہندسے کو عبور نہ کرسکا۔