جارج ٹاؤن (گیانا)۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول نے ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں یوگنڈا کے خلاف 5-11 کے اعداد وشمار درج کرنے اور اتوارکو پروویڈنس اسٹیڈیم میں 134 رنز سے جیتنے کا سہرا اسپنر عقیل حسین کو دیا ہے۔ شریک میزبان ونڈیز نے ٹورنمنٹ میں اب تک گروپ سی کے اپنے دونوں میچ جیتے ہیں۔ افتتاحی میچ میں انہوں نے پاپوا نیوگنی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر کے اپنی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا۔ آج کے مقابلے میں 20 اوورز میں 173/5 کا اسکور بنانے کے بعد، حسین کی پانچ وکٹوں نے وکٹوں کی شاندار بولنگ کی بدولت حریف ٹیم کو 12 اوورز میں 39 رنز پر آؤٹ کردیا۔عالمی درجہ بندی میں نمبر 3 موجود بولر نے اپنے پہلے اوور سے ہی تباہی مچا دی اور اپنے چار اوورکے اسپیل میں یوگنڈا کے بیٹنگ آرڈرکو تہس نہس کردیا۔ دیگر بولروں نے بھی جشن میں شمولیت اختیار کی اور کامیابی میں اپنا حصہ ادا کیا ۔ جما میاگی (13* رنز) کو چھوڑ کرکوئی دوسرا بیٹر 10 گیندوں سے زیادہ کریز پرکھڑا نہیں ہو سکا۔ عقیل کو سہرا دینا تعجب کی بات نہیں کہ وہ اس فارمیٹ میں نمبر3 کا بولرکیوں ہے۔ اس نے بڑی ٹیموں کے خلاف بھی ایسا ہی کیا ہے۔ اس نے وکٹ ٹو وکٹ پر بولنگ کی اور اپنا کام کیا۔ یہاں کرکٹ اتنا آسان نہیں ہے اور ٹیموں کو محنت کی ضرورت ہے۔ پاول نے میچ کے بعد کی تقریب میں کہا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کے کپتان نے اعتراف کیا کہ ٹیم ابھی تک ٹورنمنٹ میں اپنے عروج کو حاصل نہیں کر پائی ہے۔ پاول نے کہا ہم بہتری کی بات کرتے ہیں۔ ہم پہلے مقابلے میں تھوڑے پیچھے تھے۔ ہم پہلے مقابلے میں60 فیصد ہی مظاہرہ کرپائے تھے۔ اب ہم 70-80 فیصد پرکام کر رہے ہیں۔ حسین کا فائفر ویسٹ انڈیزکے لیے ٹی20 کی دوسری بہترین بولنگ اور ٹی20 ورلڈ کپ میں چھٹا بہترین مظاہرہ ہے۔ اپنی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے، بائیں ہاتھ کے اسپنر نے کہا مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس کی ضرورت تھی۔ نیٹ اور پچھلی سیریز میں، میں نے محسوس کیا کہ میرے ہاتھ سے گیند اچھی طرح سے نکل رہی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں سب کچھ ٹھیک کررہا تھا۔ اپنی ذہنیت اور سوچ کے عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے، حسین نے کہا کہ انہوں نے حالات کا فائدہ اٹھایا اور اسی کے مطابق بولنگ کی۔ میرے لیے یہ وکٹ کیسے برتاؤ کر رہی ہے اس پر رد عمل ظاہر کرنے اور اپنے اوورکی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کرنے کے بارے ایک سوچ تھی اور میری کامیابی کی یہی کلید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں، جہاں ٹیم کو میری ضرورت ہو گی میں وہاں بولنگ کرکے خوش ہوں۔ اس سے قبل جانسن چارلس کے 44 اور آندرے رسل کے 17 گیندوں پر چھ چوکوں سمیت 30 رنزکی ناقابل شکست اننگز نے میزبان ٹیم کو 20 اوورز میں 173/5 تک پہنچایا۔دونوں مقابلوں میں دوفتوحات کے ذریعہ ویسٹ انڈیز نے گروپ میں پہلا مقام حاصل کرلیا۔