دبئی ۔انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں کامیابی حاصل کرکے آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیزکو تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں113 رنز سے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپن شپ میں ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے ۔ہندوستان ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں پہلے نمبر پر بدستور قائم ہے ۔ آسٹریلیائی ٹیم دوسرے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے ۔ ہندوستانی ٹیم سات ٹسٹ میچوں میں کامیابی کی بدولت360 نشانات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو پہلے ٹسٹ میچ شکست دینے کے بعد ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھوں سے ساتویں نمبر پر پہنچی تھی اور وہ40 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم تین ٹسٹ میچ کھیل چکی ہے ۔ بنگال ٹائیگرز تحال کوئی میچ نہیں جیت سکے اور وہ نویں نمبر پر ہیں۔