ممبئی ۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ ویسٹ انڈیز جولائی میں دورہ انگلینڈ کے لیے اصولی طور پر رضامند ہوگئی۔کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اوراسٹاف کی کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کی کٹوتی کی جائے گی۔ دورے میں تین ٹسٹ میچز کی سیریز 8 جولائی سے مقرر ہے۔اگلے ہفتے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سمر سیزن کے نئے پروگرام کا اعلان متوقع ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 8 جولائی سے ہے۔ میچز بند دروازوں اور محفوظ ماحول میں طبی مشوروں پر عمل کے ساتھ منعقد ہوں گے۔میچز ساوتھمپٹن اور مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔ اس دورے کیلیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کی اجازت لازمی درکارہوگی۔ ویسٹ انڈین اسکواڈ کو انگلینڈ آمد پر14 روز کا قرنطینہ گزارنا ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہیکہ دورے کے لیے اصولی طور پر رضامند ہیں کیونکہ کہ انگلینڈ کو بھی مستقبل میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے۔یادرہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی گروپ کی شکل میں پہلے ہی پراکٹس اور فٹنس شروع کرچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کھلاڑی اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے مصروف ہیں۔
