کراچی ۔ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی منصوبہ تیارکرلیاگیا ہے۔ سیکیورٹی منصوبہ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے اجلاس میں تیارکیاگیا۔پولیس نے اس ضمن میں کہا ہیکہ اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے کی، اجلاس میں رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ڈی آئی جی مقصود احمد نے کہا ہے کہ میچزکے دوران800 ایس ایس یوکمانڈوز سمیت1500سے زائد عہدیدار خدمات انجام دینگے جبکہ ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیزکرکٹ سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان عنقریب متوقع ہے۔