ویسٹ سینٹرل ریلوے کو 7832.39 کروڑ کا ریونیو

   

کوٹا: ویسٹ-سنٹرل ریلوے نے مالی سال 2022-23 کے دوران اورجنیٹنگ ریونیو، مال برداری، بنیادی انفراسٹریکچر کمیشننگ، نئی لائنیں بچھانے ، دوگنا، تین گنا، اسکریپ کی فروخت اور اس کے ساتھ ہی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے انضمام سمیت مختلف زمروں میں شاندار حصولیابیاں حاصل کرتے ہوئے 7832.39 کروڑ روپے کا ریونیو اکٹھا کیا۔روہت مالویہ، سینئر کمرشل منیجر، کوٹا ڈویژن نے بتایا کہ ویسٹ-سنٹرل ریلوے نے مالی سال 2021-22 کے ایم ٹی کے مقابلے میں مالی سال 2022-23 کے دوران 52.21 ایم ٹی مال کی نقل و حمل کی اوراس طرح سے مال ڈھلائی میں 12.52 فیصد کا قابل ذکر اضافہ درج کیا ہے ۔ جب سے ژون کی تشکیل ہوئی اس وقت سے ایک مالی سال میں ویسٹ سینٹرل ریلوے کے ذریعہ اب تک کی سب سے زیادہ مال برداری ہے ۔ویسٹ سنٹرل ریلوے نے 2021-22 میں 5809 کروڑ 59 لاکھ روپے کے مقابلے میں مالی سال 2022-23 کے دوران 7832 کروڑ 39 لاکھ روپے کا اورجنیٹنگ ریونیو حاصل کیا ہے ، جو تقریباً 35 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے ۔