ویلنٹائن ڈے پر شاپنگ مال میں توڑپھوڑ 5 بجرنگ دل کارکن گرفتار

   

حیدراآباد ۔ 16 ؍ فبروری ( پی ٹی آئی) ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شہر میں مبینہ طور پر غنڈہ گری میں ملوث بجرنگ دل کے 5 کارکنوں کو گرفتارکرلیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ کوکٹ پلی کے ایک شاپنگ مال میں 10 تا 15 بجرنگ دل کارکنوں نے دو موٹرسائیکلوں اور ایک دوکان پر حملہ کیا تھا ‘ انہوں نے پرچم لہراتے ہوئے ایک شاپنگ مال میں ویلنٹائن ڈے پر جشن کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔