محمد علی شبیر کی ہدایت پر کانگریس قائدمحمد ضیاء احمد کا دورہ
نظام آباد :ضلع نظام آباد کے بالکنڈہ حلقہ کے ویلپور کے مسلمانوں کے سماجی بائیکاٹ کی اطلاع پر محمد علی شبیر کی ہدایت پر کانگریس قائد محمد ضیاء احمد نے ویلپور کا دورہ کرتے ہوئے مقامی مسلمانوں سے ملاقات کی اور سماجی بائیکاٹ کے بارے میں تفصیلات حاصل کرتے ہوئے محمد علی شبیر کو فون پر مقامی مسلمانوں کی بات چیت کروائی ۔ محمد علی شبیر کو مقامی مسلمانوں نے تفصیلی طور پر واقف کراتے ہوئے بتایا کہ تقریباً28دنوں سے مسلمانوں کے عیدگاہ اور قبرستان کی اراضی میں سے راستہ چھوڑنے کے مسئلہ پر سماجی بائیکاٹ کیا گیا اور ان سے تعلقات منقطع کرلئے گئے اور 28دنوں سے مکمل طور پر ان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے کلکٹر ، کمشنر سے نمائندگی کے باوجود بھی کوئی اقدام نہیں کیا گیا جس پر سینئر کانگریس قائد محمد علی شبیر نے کلکٹر نارائن ریڈی ، پولیس کمشنر کارتیکیا سے بات چیت کی ۔ بعدازاں ان عہدیداروں نے ویلپور کا دورہ کرتے ہوئے مسئلہ کے حل کیلئے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور ضلع کلکٹر ، پولیس عہدیدار ویلپور کا دورہ کرنے کے امکانات ہیں ۔