ویملواڑہ : یوم معذورین کے موقع پر میونسپل کے چیرپرسن راما تیریتا مادھوی ، کمشنر سرینواس ریڈی کی قیادت میں معذورین کو جوش و خروش کے ساتھ ان کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی ۔ اس دوران چیرپرسن راما تیرتا مادھوی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ معذورین کو تلنگانہ کے چیف منسٹر مسٹر چندرا شیکھر راؤ نے 3016 روپئے وظیفہ کے طور پر دیئے جارہے ہیں ۔ یہ صرف کے سی آر سے ہی عمل میں آیا ہے کہہ کر انہوں نے بتایا اور یہ 3016 روپئے کے وظیفہ سے کئی معذوروں کو آج ایک ہمت سے کھڑے رہنے کا موقع اور بھروسہ مل رہا ہے کہہ کر انہوں نے بتایا اور بھی کچھ مالی امداد جیسے لون وغیرہ اور ان کے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت تک پہنچا کر ان کے مسائل کو حل کریں گے کہہ کر انہوں نے بتایا ۔اس پروگرام میں وارڈ کونسلرس دیگر میونسپل کے ملازمین نے شرکت کی ۔