ویملواڑہ میں ڈبل بیڈ روم مکانات کےمعائنے کے دوران بڑا حادثہ ٹل گیا

   

Ferty9 Clinic

گمبھی راوپیٹ؍ سرسلہ۔ 25 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڈہ کے رکنِ اسمبلی وہ سرکاری وِہپ آدی سرینواس اور سرسلہ انچارج کلکٹر گریمہ اگروال زیرِ تعمیر ڈبل بیڈ روم مکانات کے معائنے کے دوران ایک ممکنہ بڑے حادثہ سے محفوظ رہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، ویملواڈہ میونسپل حدود میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے وقت آدی سرینواس اور کلکٹر گریمہ اگروال کے ساتھ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران اور مقامی قائدین بھی موجود تھے۔معائنے کے دوران، جب وفد زیرِ تعمیر بیسمنٹ کے فرش پر کھڑا تھا، تو اچانک فرش کا ایک حصہ دھنس گیا، جس کے باعث چند لمحوں کے لیے خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ موقع پر موجود عملے اور قائدین نے فوری ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وِپ آدی سرینواس اور کلکٹر گریمہ اگروال کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔