ویمنز ورلڈکپ 2022 میں 8 ٹیموں کی شرکت

   


دبئی ۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے تفصیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔سال 2022 میں شروع ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 31 میچ کھیلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی ویمنزکرکٹ ورلڈکپ 4 مارچ تا 3اپریل کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کا فائنل 3 اپریل کو مصنوعی روشنی میں کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کرائسٹ چرچ اور ویلنگٹن میں ہوں گے۔ویمنز ورلڈ کپ 2021 میں کھیلا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔ویمنز ورلڈ کپ کے میزبان ملک نیوزی لینڈ کو برقرار رکھا گیا ہے، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔