وینزویلا کیساتھ کشیدگی، امریکہ نے فوجی طاقت میں اضافہ کردیا

   

واشنگٹن ۔14 ؍ستمبر ( ایجنسیز)وینزویلا کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکہ نے ایف 35 طیارے پورٹو ریکو میں تعینات کردیے۔ میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر کریبین جزائر کے قریب امریکہ نے فوجی طاقت میں اضافہ شروع کردیا ہے۔اس سلسلے کی کڑی کے طور پر 5 جدید امریکی ایف 35 طیارے پورٹو ریکو پہنچ گئے ہیں۔امریکہ کا دس ایف-35 لڑاکا طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان ہوا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے 10 جدید جنگی اسٹیلتھ طیارے بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیاتھا جو مبینہ طور پر وینزویلا کے منشیات کارٹلز کے خلاف کارروائی کریں گے۔پورٹو ریکو کے شہر سیبا کے فوجی اڈے پر ایف-35 طیاروں کے علاوہ امریکی ہیلی کاپٹر، اوسپرے ٹرانسپورٹ طیارے اور فوجی اہلکار بھی پہنچے ہیں۔